آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، آپؐ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، پیغمبرِ اسلام کا پیغام ہر زمانے اور مقام سے بالاتر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نبی اکرمﷺ کا پیغام تمام نسلوں اور قوموں کے لیے رہنمائی ہے، آپؐ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں اور سکون پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، ہمیں اپنے ذاتی اور اجتماعی معاملات میں ان اقدار کو اپنانا چاہیے جن کی حضرت محمدﷺ نے تعلیم دی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں