عدلیہ پارلیمان کے اندر دخل اندازی کر رہی ہے: مصدق ملک
اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عدلیہ پارلیمان کےاندردخل اندازی کررہی ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سب کی کوشش تھی تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ہو، آج توبہت سے لوگوں کے پاس ڈرافٹ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ پارلیمان کےاندردخل اندازی کررہی ہے، عدالت کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے، آئین لکھنےکا حق پارلیمان کے پاس ہے، عمر سے کوئی بندہ قابل نہیں ہو جاتا، یہ عدالت پر حملہ نہیں ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے کھمبوں کا فیصلہ کیا جارہا ہےکدھر کھمبے لگیں گے، چینی کا ریٹ اورکون سا ڈاکٹر کدھر لگے گا یہ فیصلے ہو رہے ہیں۔