لاہور کا موسم آج گرم رہے گا ، بارش کاکوئی امکان نہیں

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہو رکا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 183 ریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں