پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے امریکہ شراکت داری کا خواہاں ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے امریکہ شراکت داری کا خواہاں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد سے امریکی سیاسی امور کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وفود کی سطح پر تجارت، توانائی، سلامتی، صحت، موسمیاتی تبدیلی اور انسداد دہشت گردی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر وسیع بات چیت کی گئی جبکہ امریکی سیکرٹری خارجہ نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی اہمیت اور دوطرفہ طریقہ کار کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ نے زور دیا کہ بامعنی دو طرفہ تعلقات کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ معاشی استحکام کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی انڈر سیکرٹری جان باس سے بھی ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں