عمر قید کی سزا پانے والا سجاد 6 سال بعد باعزت بری
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے سجاد کو 6 سال بعد باعزت بری کر دیا۔
عدالتی فیصلہ سنتے ہی سجاد کا بھائی احاطہ عدالت میں سجدہ ریز ہوگیا، دین احمد نے کہا کہ میرے بھائی کو باعزت بری کیا گیا لیکن 6 برسوں کا حساب کون دے گا؟۔
سزا یافتہ سجاد کے بھائی دین احمد نے بتایا کہ 2018 میں سجاد کو ٹرائل کورٹ نے عمرقید کی سزا سنائی، 6 سال سے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی، 7 جج تبدیل ہوئے، آج چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلہ سنایا۔