کندھ کوٹ: دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی میں تھانہ جمال کی حدود میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔