عام آدمی پارٹی نے آتیشی مارلینا کو نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے آتیشی مارلینا کو دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کے استعفے کے بعد آتیشی مارلینا وزیرِ اعلیٰ دہلی کا عہدہ سنبھالیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹر کے عہدے کے لیے کئی عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے نام زیرِ گردش تھے، آتیشی مارلینا کا نام سب سے اوپر تھا جس کی بڑی وجہ آتیشی کا اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، پارٹی اجلاس میں اروند کیجریوال نے دو روز میں مستعفی ہونے کا کہا تھا۔

اروند کیجریوال نے ریاستی انتخابات فروری کے بجائے نومبر میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو برطانوی راج سے زیادہ آمریت پسند قرار دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں