صدر مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت دیدی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ میں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ بھی سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایرانی صدر کی طرف سے سعودی ولی عہد کو دورہ تہران کی دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مشترکہ مفادات کے حامل تعلقات کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں