شمالی عراق کے حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کا الزام ترکیہ پر عائد
انقرہ: (ویب ڈیسک) خود مختار کردستان خطے کی انسداد دہشت گردی سروس نے ترکیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق میں ایک پناہ گزین کیمپ پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پیر کی صبح حملے میں مخمور کیمپ میں پی کے کے کی میٹنگ کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا جو ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جو بغداد اور کرد حکام کے درمیان متنازعہ ہے، انسدادِ دہشت گردی سروس نے کہا کہ ترک فوج کے ڈرون سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے جن میں پی کے کے کا ایک رکن بھی شامل تھا۔
انقرہ میں پی کے کے کا گڑھ سمجھے جانے والے مخمور کیمپ کو ترک افواج باقاعدگی سے نشانہ بناتی ہے، یہ صوبہ نینوی میں ہے جو عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل سے تقریباً 60 کلومیٹر (35 میل) جنوب مغرب میں ہے۔