چین میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

شنگھائی: (ویب ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔

سمندری طوفان کے زیر اثر 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی طوفانی ہواؤں سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں، اشتہاری بورڈز اڑ گئے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث سڑک پر چلتا ٹرک بھی الٹ گیا، راہ گیروں نے درختوں، کھمبوں کے سہارے خود کو اڑنے سے بچایا۔

سمندری طوفان کے باعث 1400 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 12 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں