امریکا کی 6 ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ موصول

نبراسکا: (ویب ڈیسک) امریکا کی 6 ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوئے ہیں، ایف بی آئی اور پوسٹل انسپیکشن سروس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق الیکشن افسران کو موصول مشتبہ پیکٹس کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مشتبہ مواد کیا تھا۔

جن ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ بھیجے گئے ہیں ان میں نبراسکا، آئیوا، کنساس، ٹینیسی، وائومنگ اور اوکلاہاما شامل ہیں جبکہ خط بھیجنے والوں نے خود کو امریکی باغیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والی فوج قرار دیا ہے۔

امریکا میں یہ مشتبہ مواد ایسے وقت الیکشن افسروں کو بھیجا گیا ہے جب امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی اور کانگریس کے انتخابات ہو رہے ہیں، خطوط بھیجنے والوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا تاہم نبراسکا کے حکام کا کہنا ہے کہ خطوط میں موجود مواد نقصان دہ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں