اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، مزید 26 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی شدید بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بوریج میں رہائشی عمارتوں پر تازہ ترین حملوں میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے، صیہونی حملوں میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 80 افراد ملبے تلے دب گئے۔

غزہ سٹی میں پناہ گزین سکول پر فضائی حملے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، رفاہ میں بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ سکول حماس کے جنگجوں کے زیر استعمال تھا، المواسی کے علاقے میں گاڑی پر اسرائیل کے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری بربریت میں 41 ہزار 278 فلسطینی شہید، 95 ہزار 551 زخمی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں