طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کر لیا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ حکام کے مطابق ملزم کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی، جاوید بٹ کی گھر سے جائے وقوعہ تک ریکی افضل نے کی، افضل کو او سی یو ماڈل ٹاؤن یونٹ نے قصور کے قریب سے گرفتار کیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاوید بٹ کے قتل کے بعد افضل جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، جاوید بٹ کے قتل میں ملوث عارف نامی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں