آئی سی سی کا 5 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا، کل قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا
لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی کا 5 رکنی وفد اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا، آئی سی سی وفد کل قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد نے آج مصروفیات کے باعث قذافی سٹیڈیم کا دورہ نہیں کیا، پی سی بی حکام کی جانب سے وفد کو سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی جانی ہے۔
پی سی بی آئی سی سی کے وفد کو ٹریننگ وینیوز کا دورہ بھی کرائے گا، آئی سی سی وفد کو سکیورٹی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کی لاہور میں ہوٹل مینجمنٹ سے ملاقات بھی شیڈول ہے، اس سے قبل آئی سی سی وفد نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔