مزدہ ڈالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

چنیوٹ: (دنیا نیوز) لاہور روڈ ہرسہ شیخ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مزدہ ڈالے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں جبکہ زخمی مرِیضہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں