بلوچستان میں بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤٔں سے 5 اکتوبر کو بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو گا، بارشوں کے اس سسٹم سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 6 سے 7 اکتوبر تک بارشیں متوقع ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجگور، کیچ، کوئٹہ، آواران، لسبیلہ، ژوب، شیرانی، بارکھان اور حب میں بارش متوقع ہے، شدید بارشوں سے فصلوں، کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں متعلقہ حکام کو بارشوں کے سپیل کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں