فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔

آل پارٹیز کانفرنس سہ پہر 3 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے آج ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں