روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا
ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں محاذ آرائی ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا سے ایران کے خلاف جارحیت ختم کرنے، مذاکرات پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تنازعے میں بے قابو اضافہ گہری تشویش کا باعث ہے، امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق بوشہر نیوکلیئر پلانٹ کے قریب چند کلومیٹر کے فاصلے پر دھماکے ہو رہے ہیں، حملوں سے ایران میں آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے صورتحال کا غیرجانبدار اور تکنیکی جائزہ لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔