آئینی ترامیم کیلئے کسی کوہراساں نہیں کیا جارہا: محسن شاہ نوازرانجھا

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن)محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کیلئے کسی کوہراساں نہیں کیا جارہا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ترمیم اگر پسند نہیں تو اسمبلی میں آواز اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، تحریک انصاف والے مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، اگریہ مذاکرات کرتےتوصورتحال کچھ اور ہوتی، ترمیم کے لیے کسی سے زبردستی نہیں ہوگی، اسمبلی میں ہمیشہ سےفلورکراسنگ ہوتی ہے۔

اپنی گفتگو میں محسن شاہ نوازرانجھا کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکو گولی چلانے والی بات نہیں کرنی چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے رویےکی وجہ سےسزا پورا پاکستان بھگت رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں