آئینی ترمیم وقت کی ضرورت، اس کا فائدہ بھی عوام کو ہو گا: گورنر پنجاب

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے، اس کا فائدہ بھی عوام کو ہو گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کا اپنا مسودہ ہے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالتوں کے قیام کی شق موجود تھی، 19 ویں ترمیم زبردستی کرائی گئی اس پاور کو اٹھارویں ترمیم کے مطابق واپس لانے کی کوشش ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام پی پی پی کے مسودے میں نہیں ہے، دعوے سے کہتا ہوں ملک کی صورتحال معاشی طور پر دست و گریباں ہے، وزیراعلیٰ کے پی کو سوچنا چاہئے کہ وزیراعلیٰ کا بیان کیسا ہونا چاہئے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جب ملک کی بہتری آنے لگتی ہے تو یہ اس طرح بیان دینا شروع کر دیتے ہیں، بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ ججز میرٹ پر مقرر ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں