سعودیہ کےویژن2030 سے امہ مستفید ہوسکتی ہے: طاہر اشرفی

کراچی:(دنیا نیوز) حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کےویژن2030 سےپوری مسلم امہ مستفید ہوسکتی ہے۔

کراچی میں حافظ طاہر اشرفی کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال حکومت نےحج کےبہترین انتظامات کیے،حج پروگرام سےمتعلق شکایات کوفوری حل کیا گیا۔

اسرائیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ اگرہم ایٹمی قوت نہ ہوتےتو اسرائیل ہمیں نہ چھوڑتا، اسرائیل پاکستان سےڈرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں شنگھائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، سعودی عرب فلسطین مسئلے پر عالمی اتحاد قائم کرنے جا رہا ہے، ہمیں ایک آزاد اور خودمختار فلسطین ریاست چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں