کراچی : کورنگی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور قتل

کراچی :(دنیا نیوز) کورنگی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور قتل کردیا۔

ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق واقعہ نجی ہسپتال کے قریب پیش آیا ، ملزم نے رکشہ میں سوار ہوکر پیچھے سے ڈرائیور کو گولی ماری ، مقتول زخمی ہوکر رکشے سے باہر بھاگا اور سڑک پر گر کر دم توڑ گیا ۔

کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے ، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مختلف زوایوں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں