ساری قوم دیکھ رہی ہے کس طرح آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے: حامد علی خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد علی خان نے کہا ہے کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے کس طرح آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد علی خان کا کہنا تھا کہ نمبرز پورے کرنے کے لیے تمام گندے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، یہ پوری قوم کے لیے انتہائی شرم ناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے، ساری قوم مولانا صاحب کی ثابت قدمی کو سراہتی ہے۔

حامد علی خان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے ہر طرح کے دباؤ کو ٹھکرا دیا ہے، مولانا صاحب قوم اور آئین کے ساتھ ہیں، مولانا صاحب ان کے مخالف ہیں جو قوم اور آئین کو تباہ کر رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں