4 بار ملتوی ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چار بار ملتوی ہونے کے بعد سینیٹ کا اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔

ڈپٹی چیئرمین سید آل خان ناصر کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، سینیٹ کے ایوان میں اس وقت 37 ارکان موجود ہیں ۔

سینیٹ میں اس وقت مسلم لیگ ن کے سینیٹرز مصدق ملک، عرفان صدیقی، ساجد میر ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلواشہ خان ، شہادت اعوان، ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ودیگر موجود ہیں۔

اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے وقفہ سوالات کی تحریک پیش کی گئی ، جس پر وفقہ سوالات کو معطل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں