گوگل کا موبائل میپس کا ایپ ڈیزائن تبدیلی کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کی جانب سے گوگل موبائل میپس کی موبائل ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور موسم کا سیکشن کسی اور جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق موسم کی تفصیلات کے سیکشن کو گوگل میپس کا حصہ بنے ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا ہے اور اب اسے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابھی آپ کے علاقے کا درجہ حرارت اور فضا کا معیار گوگل میپس کی ایپ میں بائیں جانب اوپر نظر آتا ہے، مگر اب موسم کا حال جاننے کے لیے گوگل میپس کو زیادہ کھنگالنا پڑے گا۔

موسم کے سیکشن کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مقصد گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس کو سادہ اور آسان بنانا ہے، اب موسم کی تفصیلات ایپ کے نیچے دائیں جانب لیٹسٹ ان دی ایریا سیکشن میں نظر آئیں گی۔

ابھی اس تبدیلی کی آزمائش گوگل میپس کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

اس سے قبل گوگل میپس کی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے ایپ کو ری ڈیزائن کیا گیا تھا اور اسکرین کے نیچے موجود ٹیبز کی تعداد 5 سے کم کرکے 3 کر دی گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں