ایلون مسک کا ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے لاکھوں ڈالر اُڑانے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ارب پتی شخص ایلون مسک کا صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے لاکھوں ڈالر اڑانے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیسلا، سٹار لنک اور ایکس کے بانی ارب پتی امریکی شخص نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے کا وعدہ کرو اور لاکھوں ڈالر انعام پاؤ۔

ایلون مسک نے روزانہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آئین اور ٹرمپ کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کر یں، 10 لاکھ ڈالر حاصل کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے وعدہ نبھاتے ہوئے ریاست پنسلوینیا میں پہلے ووٹر کو 10 ڈالر کا چیک دیا، ایلون مسک کی لاٹری سے انعام جیتے والا پہلا ووٹر اپنا نام سن کر حیران رہ گیا۔

امریکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ ایلون مسک صدارتی انتخابات کی سوئنگ ریاستوں کے ووٹرز میں روزانہ یہ رقم تقسیم کریں گے، خوش نصیب ووٹر کا انتخاب قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں