حماس کا بیت لاحیا میں قتل عام کے بدلے اسرائیلی سفارتخانوں کے محاصرے کا اعلان

غزہ: (ویب ڈیسک) حماس نے بیت لاحیا میں قتل عام کے بدلے اسرائیلی سفارتخانوں کے محاصرے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاحیا میں ہلاکتوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے، حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا کہ  اگر ایک سال قبل پوری دنیا میں اسرائیل کے سفارت خانے اور مفادات ایک مسلسل اور کھلی تحریک میں گھرے ہوتے تو وہ بیت لاحیا کے قتل عام کی ہمت نہ کرتے۔

انہوں نے ایک بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ تحریک عرب قوم کے لوگوں کو اسرائیل اور جنگ میں اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی تحریک تیز کرنے کا مطالبہ کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تل ابیب مکالمے کی زبان نہیں سمجھتا اور ایک وحشی مخلوق کی طرح برتاؤ کرتا ہے جو صرف درد کے ساتھ رک جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کال برلن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملے کے منصوبے کے انکشاف کے چند گھنٹے بعد آئی ہے، گزشتہ ہفتے کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں بھی دو مشکوک واقعات دیکھنے میں آئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں