پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 853 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔