ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو کی89 خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم
اسلام آباد:(ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی آسامیاں ختم کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کی خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آسامیاں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئیں۔
خالی آسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سے ہے جبکہ حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں۔