ایلون مسک نے خلائی جہاز کی رفتار زمین پر ممکن بنانے کیلئے کام شروع کردیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) خلائی جہاز کی رفتار زمین پر ممکن بنانے کے لیے ایلون مسک نے خصوصی اسٹار شپ پروگرام شروع کردیا۔

اب انسان کا 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصّے میں یا مقام پر پہنچنا ممکن ہے، اس غیر حقیقی خواب کو ممکن بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس ایک سٹار شپ راکٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سٹار شپ راکٹ کسی بھی انسان کو دنیا بھر میں کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے اندر پہنچانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

پروموشنل ویڈیو کے مطابق یہ اسٹار شپ راکٹ نیو یارک سے شنگھائی 39 منٹ میں، لاس اینجلس سے ٹورنٹو 24 منٹ میں اور لندن سے نیو یارک 29 منٹ میں پہنچے گا جبکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں صرف ایک گھنٹے کے اندر پہنچےگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں