کراچی: سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور مار دیا

کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق شادی ہال کے باہر رکشہ کھڑا کرنے پر سکیورٹی گارڈ اور رکشہ ڈرائیور میں جھگڑا ہوا، دوران جھگڑا رکشہ ڈرائیور سینے پر مکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم ولید کو گرفتار کرلیا، جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور محبوب کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں