اسلام آباد اور کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے 24 نومبر کو احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلسے، جلوس یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں سات دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی جو 24 نومبر تک نافذ رہے گی، کمشنر کراچی کے مطابق شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کےاکٹھے ہونے پرپابندی ہوگی۔
کمشنر کراچی نے مزید بتایا کہ ہر قوم کے جلسے، جلوس یا اجتماع پر پابندی ہوگی، قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔