بدنام زمانہ ڈاکو نے جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
گھوٹکی: (دنیا نیوز) بدنام زمانہ مجرم ڈاکو نے جرم کی دنیا چھوڑ کر عزت کی زندگی گزارنے کے لیے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل، رہزنی اورپولیس مقابلوں کے سنگین مقدمات میں گھوٹکی پولیس کو مطلوب تھا۔
ڈاکو نے کہا کہ پولیس کے خوف اور گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اپنے ساتھیوں کو بھی کہتا ہوں کہ جرم کی دنیا چھوڑ کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیں۔
پولیس کے مطابق گرفتاری دینے والا ڈاکو 35 مقدمات کے کریمنل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔