سیاسی مذاکرات ہو سکتے ، عمران ٹیبل پر بیٹھ کر راستہ نکالیں: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیروزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہر چیز پر ہو سکتے ہیں، عمران خان ٹیبل پر بیٹھ کر راستہ نکالیں۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی ڈائیلاگ کےحق میں ہے، اگرمذاکراتی کمیٹی بنی بھی تو اس کے ممبران کے نام سامنے نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایک دوسرے کو جگہ دینے کا نام ہے، سیاسی مذاکرات ہر چیز پر ہو سکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاسی ڈائیلاگ کی خود آفرکی ہوئی ہیں، سیاست میں مذاکرات سے ہی بات آگے بڑھتی ہے، مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھالیں توتحریک انصاف کے لیے بہتر ہے، اگر کسی کی ضمانت ہونی ہے تو وہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے نہیں ہوسکتی۔
مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس سیاسی قیادت کے ساتھ بات کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، عمران خان سیاسی جماعتوں کےساتھ ایک ٹیبل پربیٹھیں اور آگے راستہ بنائیں، رولزآف گیم طے کریں، اس کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔