کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ورغلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کا ٹولہ پاکستان میں انارکی چاہتا ہے، بشریٰ بی بی نے کہا اسلام آباد پر یلغار کریں ، ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گا۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پہلے بھی جب پی ٹی آئی والے اسلام آباد آئے پرامن نہیں رہے، یہ ٹولہ سانحہ 9 مئی کو دہرانا چاہتا ہے، تشدد کسی چیز کا حل نہیں، ریاست سے کوئی نہیں جیت سکتا۔