ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے فوج سے مدد لینے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے فوج سے مدد لینے کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قومی ایمرجنسی کا اعلان کر کے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینات کی جائے گی، سرحدی دیوار کی تعمیر دوبارہ شروع کی جائے گی، غزہ کی پٹی، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے 226 سال پرانا اینمیز ایکٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔