ایمریٹس ایئرلائن کی بیروت کیلئے پروازوں کی معطلی میں 2025ء تک توسیع

دبئی: (ویب ڈیسک) ایمرٹس ایئرلائن نے بیروت کیلئے پروازوں کی معطلی میں 2025ء تک توسیع کر دی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے اسرائیل کے بیروت پر حملوں کے پیش نظر بیروت کے لئے اپنی معطل کردہ پروازوں کو بحال کرنے کے بجائے اگلے سال تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمریٹس دنیا بھر کے طویل ترین فضائی روٹس پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی فضائی کمپنی ہے، اس نے اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ لبنانی دارالحکومت کے لئے اس کی پروازیں اب مزید کئی ہفتے تک معطل رہیں گی، معطلی کا یہ دورانیہ 31 دسمبر 2024ء تک جاری رہے گا۔

ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق فلائٹ منسوخی سے متاثر ہونے والے صارفین کو متبادل سفری آپشنز کے لئے اپنے بکنگ ایجنٹس سے رابطہ کرنا چاہئے، اگر یہ بکنگ براہ راست ایمریٹس سے کرائی ہیں تو ایمریٹس کے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمریٹس نے حالیہ مہینوں میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور لبنان میں اسرائیل کی جاری جارحیت کی وجہ سے اپنی پروازوں کے شیڈول میں بار بار تبدیلی کی ہے، جیسا کہ دیگرکمپنیوں نے بھی کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں