پشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں