آئینی بنچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے 7 رکنی آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی، درخواست گزار محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں