پی ٹی آئی 2ارب خرچ کرکے مظاہرین اسلام آباد لائی: عظمیٰ بخاری
لاہور:(دنیا نیوز)وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوارب روپیہ خرچ کرکےلوگوں کواسلام آباد لائی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب یہ کہہ رہےہ یں کہ منزل پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد لاشیں گرانا ہے، دو ارب روپیہ خرچ کرکے لوگوں کواسلام آباد لایا گیا، رینجرز کے اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014میں بانی پی ٹی آئی پوری سپورٹ کے ساتھ آئے تب بھی انہیں یہاں سے کچھ نہیں ملا تھا۔