اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
مشہد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزراء کونسل کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔