تربیت جیت گئی! جوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو آج تک مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا اگر مرد دوسری شادی کر لے تو ظالم اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک دوسرا موقع دیتے ہوئے دوسری شادی کر لے تو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہورہے ہیں جو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر انہیں جوان کیا اور ان کی بہترین پرورش کی۔

ایسے میں بیٹوں نے بھی ماں کے اکیلے پن کا احساس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کروائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جو نہ صرف مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے۔

اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی پڑ جائے تو اسے بھی نوجوان بیٹے ہونے کے باوجود دوسری شادی کا حق ہے اور اس کی خوشی کیلئے بیٹوں کو معاشرے کے بنائے گئے عجیب و غریب رواج اور اصولوں کو توڑ کر اسے زندگی میں ایک دوسرا موقع ضرور فراہم کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور صارفین دونوں لڑکوں کو خوب سراہا رہے ہیں جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بے حد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں