رمضان میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے رمضان میں قومی محفل شبینہ کے لیے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب کرلیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق صوبائی اوقاف 10 جنوری تک حفاظ کرام کی نامزدگیاں وزارت کو لازمی بھجوا دیں، صوبائی مقابلوں کے بعد نامزد حفاظ کرام کا قومی سطح پر مقابلہ کرایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 14 بہترین حفاظ کرام کو قومی محفل شبینہ میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوگی۔
گلگت، آزاد کشمیر سے1،1، خیبرپختونخوا، بلوچستان،سندھ اور وفاق سے 2،2 جبکہ پنجاب سے 4 حافظ کرام منتخب ہوں گے۔