شرقپور میں معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل

شرقپور شریف: (دنیا نیوز) معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ شرقپور شریف کے علاقے نئی بھینی پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر بلڑ گینگ کے مسلح افراد نے 23 سالہ حیدر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتول کے ورثا نے احتجاجاً لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کردیا، ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بلاک رکھیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں