سٹیٹ بینک کا الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیوروسسٹم وی ٹوکا آغاز کا اعلان
کراچی:(دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے بینکنگ اورمالیاتی اداروں کیلئےالیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کاسسٹم وی ٹوکےآغاز کا اعلان کردیا۔
ای سی آئی بی سسٹم وی ٹو کا آغازیکم جنوری 2025 سےفعال ہوگا، مالیاتی اداروں کو ہدایت،دسمبر 24 کے مہینے کا ڈیٹا 10جنوری 25تک نئے ای سی آئی بی سسٹم وی ٹومیں جمع کروائیں۔
سٹیٹ بینک مالیاتی ادارے پرانے اور نئے ای سی آئی بی سسٹم میں دسمبر24 کے ڈیٹا کو جمع کرائیں گے ، 15 جنوری 25 کے بعد پرانا ای سی آئی بی وی ٹو سسٹم غیر فعال کر دیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک مالیاتی ادارے نئے ای سی آئی بی سسٹم وی ٹوسےافراد اور کارپوریٹ قرض داروں کیلئے کریڈٹ انفارمیشن رپورٹس تیار کرسکیں گے۔
مقررہ میعاد کے بعد پرانے سسٹم کے تحت جاری کردہ سی آئی آر کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، کوتاہی کی صورت میں قوانین کے مطابق جرمانے اور دیگر سزائیں نافذ کی جائیں گی۔