دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے وننگ کمبینشن کو برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم اور کامران غلام ، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان اور شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں