عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2621 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں