پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا، پیپلز پارٹی کے حسن زہری نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی۔
باپ پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی 21 سے کامیاب ہوئے تھے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کیس ریمانڈ بیک کرتے ہوئے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔