ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا ٹرائل 11 سال میں مکمل ، فیصلہ محفوظ

سکھر: (دنیا نیوز) جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا ٹرائل 11 سال میں مکمل ہو گیا، انسداد دہشت گردی عدالت سکھر میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

فیصلہ 20 دسمبر جمعہ کو سنایا جائے گا، سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو پر 28 نومبر 2014 کو نماز فجر پڑھتے ہوئے حقانی مسجد سکھر میں حملہ کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں