بہاولنگر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی قتل کرکے خودکشی کر لی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

واقعہ کچھی والا میں پیش آیا، ملزم اسحاق کا اہلیہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، اسحاق نے اہلیہ زاہدہ پروین اور بیٹی عروج کو گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتارا اور پھرخودبھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں